اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

تین کروڑ 70 لاکھ پاکستانی بچے پولیو سے محفوظ ہوگئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تین کروڑ 70 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں قومی انسدادپولیو مہم کامیابی سے جاری ہے. اعداد و شمار کے مطابق تین کروڑ 70 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا مرحلہ طے ہوگیا، اس وقت کراچی، پشاور، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں مہم جاری ہے۔ پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق پولیو ورکرز نے مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پیشہ ورانہ

انداز میں‌ ذمے داریاں‌ نبھائیں۔ پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق مہم میں رہ جانے والےبچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔  انتظامیہ کی جانب سے والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور ورکرز سے تعاون کریں۔ یاد رہے کہ 10 دسمبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، میں قوم سے کہتا ہوں کہ آگے آئیں، ذمے داری اٹھائیں اور پاکستان کو پولیو فری بنائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…