جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ(آج) ہفتہ 15 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سربیا، تائیوان، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان

اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ چمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر ۔18، سنگلز، بوائز انڈر۔14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر۔ 10 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ 15 دسمبر کو، مین راؤنڈ 17 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنلز21 دسمبر کو، سیمی فائنلز 22 دسمبر کو جبکہ فائنل میچز23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…