جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

تمام حکومتی کوششیں ناکام،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ،ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)انٹرکرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر70پیسے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند سطح 140.00روپے پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 2پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے

گھٹ کر138.88روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.98روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر139.50روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر140.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کویوروکی قیمت خریدمیں ایک روپے اور قیمت فروخت میں70پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں2.00روپے اورقیمت فروخت میں1.70روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید156.80روپے سے بڑھ کر157.80روپے اورقیمت فروخت158.60روپے سے بڑھ کر159.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید173.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے اورقیمت فروخت175.30روپے سے بڑھ کر177.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.85روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.15روپے سے بڑھ کر37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے سے بڑھ کر37.85روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.15روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…