بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بچوں کو گیمز کھیلنے سے کیوں نہ روکیں؟ ماہرین نے وجہ بتادی

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے ویسے تو ہروقت والدین یا گھر کے بڑوں کے نشانے پر رہتے ہیں مگر اب ڈاکٹرز نے گیم کھیلنے کی ایسی وجہ بیان کی کہ کوئی انہیں نہیں روکے گا۔ برطانوی ماہرین نے گیمز کھیلنے والے بچوں کو بہترین ذہین

اور مضبوط ذہن کا مالک قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنا بہترین دماغی ورزش ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنے سے بچوں کی یادداشت مضبوط اور بھولنے کی بیماری ختم ہوجاتی ہے البتہ معمر افراد اگر یہ عمل کریں تو اُن کا حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔ پروفیسر رابرٹ الز کا کہنا تھا کہ ’تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ میں چالیس لاکھ کے قریب بچے مختلف دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا یا علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے متعدد بچوں کی یادداشت مکمل طور پر ختم بھی ہوچکی ہے‘۔ محقق کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کا دماغ متحرک ہوتا ہے اور ان کے سست کرنے والے خلیات بہتر انداز میں کام کرنا شروع کردیتے ہیں، ایک ہی مشن یا چیز پر سے حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے‘۔ دوسری جانب تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سے بچوں کو صرف دو گھنٹے ہی گیم کھیلنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر اس کی وجہ سے آنکھیں بھی کمزور ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…