بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ15دسمبر سے ولنگٹن میں شروع ہوگا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

ولنگٹن(این این آئی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 15دسمبر سے ولنگٹن میں شروع ہوگا ۔میڈیار پورٹ کے مطابق آئی لینڈرز ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا باقائدہ آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور

آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں ٗ مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انکے خلاف سیریز کے لئے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…