اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گی ٗ کرنی ضرور ہیں‘ ۔ بدھ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ نجی مشروب کمپنی بائیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کی
مارکیٹ رکھتی ہے۔ نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری جی ڈی پی کا دس فیصد ہے۔ سیونگ ریٹ جی ڈی پی کا دس فیصد ہے بھارت میں تیس فیصد ہے ہماری جی ڈی پی گروتھ چار جبکہ بھارت کی آٹھ فیصد ہے۔ شرح تعلیم‘ جی ڈی پی ‘ ٹیکس ایشو علاقے کے کئی ممالک سے کم ہے مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گی لیکن کرنی ہیں۔