جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ایشین فٹ سال چمپئن شپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چمپئن شپ (آج) جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور

سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ان ٹیموں سے ابھی رابطہ جاری ہے ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف ویزہ جاری ہونے کی بات ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کو جلدازجلد این او سی جاری کئے جائیں تاکہ وہ ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار ایشیائی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…