اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر نے شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے بعد اوباما انتظامیہ نے شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے مکھیوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ امریکا میں سال13-2012 کے دوران 45فیصد، 14-2013 میں 34فیصد اور اپریل 15-2014تک شہد کی مکھیوں کی کالونیوں میں 42فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس لیے امریکی حکومت نے آئندہ 10سالوں کے دوران شہد کی مکھیوں کی تعداد میں کمی کو 10سے 15فیصد تک لانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیاں فصلوں کو زرخیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وائٹ ہاوس کی رپورٹ کے مطابق سال 2014میں شہد کی مکھیوں نے امریکی معیشت میں 15ارب ڈالر کا اضافہ کیا، جبکہ شہد کی مکھیوں کے باعث عالمی معشیت میں سالانہ 365ارب ڈالر اضافہ ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…