ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت سیریز،15 جون کے بعد مزید برف پگھلے گی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(نیوز ڈیسک) پاک بھارت سیریز کے حوالے سے مزید برف 15 جون کے بعد پگھلے گی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرکہتے ہیں کہ پی سی بی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد چاہتا ہے، حتمی فیصلہ سے قبل کچھ ایشوز کا طے کیا جانا ضروری ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے گذشتہ دنوں بھارت کا دورہ کیا جس میں باہمی سیریز کے دسمبر میں انعقاد پر اتفاق ہوگیا، بھارتی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں گرین سگنل بھی مل چکا اس کے باوجود بی سی سی آئی کی جانب سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آرہا۔ اب سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ اس سیریز کے حوالے سے بات چیت 15 جون کے بعد شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں انعقاد کی تجویزدی ہے، مگرکسی بھی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل بی سی سی ا?ئی اور پی سی بی کے درمیان کچھ ایشوزکا طے پانا ضروری ہے، ہم یہ معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انوراگ نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کی منظوری دینے کے بعد مرکزی حکومت پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل سربانندا سونوال نے کہا تھا کہ دوستی اور تعلقات میں بہتری کی خاطر ہم اس سیریز کے حق میں ہیں۔ دریں اثنا انوراگ سے آئی سی سی کے افشا ہونے والے خط کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس میں مبینہ طور پر الزام لگایا گیاکہ وہ ایک بکی سے ملتے جلتے رہے ہیں۔ اس پر انھوں نے کہا کہ میں اس خط کا جواب دے چکا اور ساتھ میں ان مشکوک افراد کی فہرست دینے کا بھی تقاضا کیا جن سے بی سی سی آئی آفیشلز کو میل جول نہیں رکھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…