منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

انگلیوں کی مدد سے انسان کی وفاداری اور بے وفائی جاننے کا طریقہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے انگلیوں کی مدد سے رشتہ نبھانے والی خواتین کی وفاداری اور بے وفائی جیسی خصوصیات کا طریقہ بیان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماہرین نے دلچسپ تحقیق کی جس میں 300 کے قریب خواتین کے نمونوں کو حاصل کر کے رپورٹ تیار کی گئی۔ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ جن لڑکیوں کے بائیں ہاتھ کی

انگوٹھی والی اونگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرسکتی ہیں جبکہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ وفادار ہوتی ہیں۔ ماہرین نے وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’جن خواتین کی شہادت کی انگلی لمبی ہو اُن میں جنسی ہارمونز پیدا ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بے وفائی کی طرف راغب ہوتی ہیں‘۔ ماہرین کے مطابق ایسی لڑکیاں دیگر خواتین سے مختلف ہوتی ہیں۔ پروفیسر ایلونیڈ پیرس کا کہنا تھا کہ ’خواتین کی شہادت کی انگلی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمونز کا پیدا ہونا ہے‘۔ محقق کے مطابق جن خواتین میں ٹیسٹا اسٹرون ہارمون کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اُن کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے، ایسی خواتین میں نسوانیت زیادہ نہیں ہوتی اور وہ اسی وجہ سے بے وفائی کی طرف راغب نہیں ہوتیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی درمیانی انگلی لمبی ہوتی ہے وہ عام طور پر فیمنزم کی طرف راغب ہوجاتی ہیں اور رومانوی تعلقات پر یقین نہیں رکھتیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ بڑھی ہوتی ہے اُن کی کھیلوں میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔ تحقیق کے مکمل نتائج رائل سوسائٹی جرنل میں شائع ہوئے۔ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے خاوند یا دوست سے خوش نہیں رہتیں بلکہ انہیں ہر وقت اپنے ساتھی سے کوئی نا کوئی شکایت رہتی ہے کیونکہ ایسی لڑکیاں کسی پر اعتبار نہیں کرتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…