بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کشتی الٹنے سے سمندری لہروں میں لاپتہ خاتون کو 2 روز بعد بچالیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

کیپ ہارن (این این آئی)چلی کے علاقے کیپ ہارن کے سمندر میں گولڈن گلوب ریس کے دوران کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والی برطانوی خاتون کشی ران سوسی گوڈال کو 40 ہزار ٹن وزنی کارگو جہاز نے آندھی کی صورت حال سے بچالیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 40 ہزار ٹن

سمندری جہاز کی 119 میٹر کرین کے ذریعے گوڈال کو بچالیا گیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ کشتی راں گوڈال عالمی ریس کیدوران کشتی الٹنے سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور ان کی کشتی سے بادبان بھی گر گیا تھا۔چلی کی میری ٹایم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ‘ایم آر سی سی چلی سے 3 دنوں تک رابطوں کے بعد برطانی کشتی ران سوسی گوڈال کو بچالیا گیا۔ریس میں شامل کم عمر ترین گوڈال کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن سے قبل سمندر کی لہریں 3 سے 4 میٹر معمول سے بلند تھیں۔گولڈن گلوب ریس کے بانی اور منتظم ڈون مکلنٹیئر نے مشن سے قبل ہی اعتراف کیا تھا کہ یہ معاملہ نازک ہوسکتا ہے۔گوڈال ریس میں چوتھی پوزیشن پر تھی تاہم ان کی کشتی ریس کے دوران ہی آٹومیٹک اسٹیئرنگ سسٹم کی ناکامی کے باعث الٹ گئی اور رابطے سے باہر ہوگئی ٗان کی جانب سے خطرے دی گئی گھنٹی پہلی مرتبہ فال ماؤتھ کوسٹ گارڈ کو موصول ہوئی۔بعد ازاں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ مکمل طور پر تباہی کی صورت حال میں ہیں اور اور سمندری لہروں کی زد میں ہیں کیونکہ بادبان سے محروم کشتی لہروں پر تیر رہی ہے۔ڈون مکلنٹیئر کا کہنا تھا کہ وہ حیرانی کے عالم تھی اور ڈرامائی فون کے دوران کشتی چھوڑنے کو تیار نہ تھی لیکن ہمیں ان کو احساس دلانا پڑا کہ یہ اس سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہے جتنا وہ سمجھتی یں’۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…