جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

تیل کی پیداوار پر اوپیک ممالک کے مابین معاہدہ ممکن نہیں : خال الفالح

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک ) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ( اوپیک) سمیت دیگر ممالک کے مابین تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے پیداوار کے معاملے میں معاہدہ ہونے کا امکان کم ظاہر کیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی اور صنعت خال الفالح نے

اوپیک کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’نہیں، میں پُر امید نہیں ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم تاحال تیل کی تقسیم کے معاملے پر بحث کررہے ہیں‘۔ دوسری جانب عراقی وزیر نے کہا کہ ’سوچ و بچار کا عمل جمعہ تک جاری رہے گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پرامید ہیں کہ معاہدہ طے پاجائےگا‘۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک سے کہا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے منصوبے کو ترک کرکے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تنزلی کا گراف قائم رہے۔ حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کیلئے غور اس سےقبل سعودی وزیر نے کہا تھا کہ تیل کی تقیسم میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کم کرنے کا فیصلہ مناسب رہے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’اس طریقہ کار کو تمام ممالک یکساں اپنائیں گے، یہ عمل تمام فریقین کے لیے مناسب اور شفاف ہوگا‘۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق اوپیک ممالک نے اکتوبر میں یومیہ 329 لاکھ بیرل تیل نکالتے ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو قطر کے وزیر برائے توانائی سعد شریدہ الکعبی نے اعلان کیا تھا کہ قطر جنوری 2019 میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ( اوپیک) کا حصہ نہیں رہے گا۔ دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سعد شریدہ الکعبی کا کہنا تھا کہ ’اوپیک سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ قطر آئندہ سالوں میں قدرتی گیس کی پیداوار کو 77 ملین ٹن سالانہ سے 110 ملین ٹن سالانہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اپنی تمام تر توجہ اس پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے‘۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…