اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر اپنی آنکھوں کی کمزوری دور کیجئے

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )یوں تو جسم کا ہر حصہ انسانی کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے لیکن آنکھیں قدرت کا عطا کردہ ایسا بیش بہا تحفہ ہے کہ جس سے انسان کائنات کے رنگوں اور حسن و دلکشی سے لطف اندوز ہوتا ہے اور جب کہ اس کی اہمیت کا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب انسان کی بینائی کھو جائے تو زندگی پھیکی اور بوجھ لگنے لگتی ہے، انہی آنکھوں پر ذرا سی توجہ دے کر ہم اپنی بینائی کو بہترکرسکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے پیش کردہ آسان ٹپس اور ذرا سی کوشش سے آنکھوں کی بینائی کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کے لیے ریلیکسیشن مشق: اپنے دونوں ہاتھ کی ہتھیلیوں کو آپس اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ وہ گرم ہوجائیں اب انہیں اپنی آنکھوں پر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں جبکہ اس دوران روشنی کو آنکھ تک نہ آنے دیں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرایا جاسکتا ہے۔
آنکھوں کو مسلسل جھپکانا: مسلسل آنکھوں کو جھپکانے سے آنکھیں تازہ رہتی ہیں اور آنکھ پر کام کے بوجھ کے اثرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ کمپوٹر پر کام کرتے ہیں ان کی آنکھیں مسلسل ایک ہی جگہ دیکھنے کی وجہ سے جلدی تھک جاتی ہیں ایسے افراد کے لیے ہر 3 سے 4 سینکڈ بعد آنکھیں جھپکانا بہترین مشق ہے۔
فاصلے پر نظر جمائیں: کمپیوٹر استعمال کرنے والے لوگ عام طور پر دور کی نظر کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں ایسے افراد کو چاہئے کہ زیادہ فاصلے پر موجود کسی چیز کو بغور 5 سیکنڈ تک دیکھیں اور اس عمل کو 30 سے 45 منٹ بعد دہرائیں، اس عمل سے دور کی اشیا پر فوکس رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پانی کے چھینٹے ماریں: اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کی آنکھیں بوجھل ہورہی ہیں تو فوری اپنی آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں اس دوران پانی کو زور سے آنکھوں پر ماریں جبکہ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔ اس طرح دھونے سے آنکھوں پر پڑنےوالے زیادہ بوجھ سے نجات مل جائے گی اور تازگی محسوس کریں گے۔
ہندسے 8 کی مشق: یہ مشق آنکھوں کی لچک کو بڑھا دیتی ہے، اس مشق کے دوران اپنے تصور میں 8 کے ہندسے کو خود سے 10 فٹ کے فاصلے پربنائیے اور اپنی آنکھوں میں الگ الگ 8 کے ہندسے کو ٹریس کریں۔
زومنگ ورزش کی مشق:آرام دہ پوزینشن میں بیٹھ جائیں، اپنے بازوں کو آگے کی طرف مکمل طور پر پھیلا دیں اور ہاتھ کے انگھوٹوں کو آہستہ آہستہ اپنے چہرے کے قریب لاتے جائیں یہاں تک کہ انگھوٹے چہرے سے صرف 3 انچ کے فاصلے پر رہ جائیں، اب اپنے انگھوٹوں کو دوبارہ اپنے چہرے سے دور کرتے جائیں۔ اس مشق کو چند سیکنڈز تک دہرائیں۔
صبح کی واک: علی الصبح واک آنکھوں کو تازگی اور سکون دیتی ہے جبکہ صبح سورج کی مناسب روشنی بھی آنکھوں کو حاصل ہوتی ہے۔
اپنی آنکھوں کو چشمے کا محتاج نہ بنائیں: چشموں سے صرف آنکھوں کی تیزی سے خراب ہوتی روشنی کو روکا تو جاسکتا ہے لیکن بہتر نہیں کیا جاسکتا اس لیے کوشش کریں کہ اوپر دی گئی ٹپس کا استعمال کریں اور اپنی آنکھوں کو چشمے کا محتاج نہ بنائیں



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…