اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر نجکاری جاپانی سفارت خانے کی تقریب میں پاک، چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ گزشتہ جاپانی سفارت خانے نے نجی ہوٹل میں جاپانی شہنشاہ ایکی ہیٹو Akihito کی سالگرہ کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو
اپنے خطاب کے دوران پاک، چین دوستی کے نعرے لگاتے رہے۔جس پر حاضرین نے وفاقی وزیر کو باور کروایا کہ یہ جاپانی سفارت خانے کی تقریب ہے۔اس کے علاوہ جاپانی سفیر تاکاشی کرائی کی زبان بھی خطاب کے دوران لڑکھڑا گئی ، جاپانی سفیر شہنشاہ کی سالگر ہ کی بجائے برسی کا لفظ کہتے رہے۔