اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز چیئرمین و سی ای او )سی ایم پاک ،زونگ فور جی )وانگ ہواکی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں مستقبل کے ڈیجیٹل پاکستان کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین و سی ای او ،سی ایم پی (زونگ فور جی )وانگ ہوا نے
اس موقع پر حکومت کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔ وانگ ہوا نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے قانون و قواعد کی بھی تعریف کی۔ وانگ ہوا نےکہا کہ ڈیجیٹل اکانومی قومی معیشت کے فروغ اور اس میں اضافے کیلئے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وفد کی وفاقی وزیر سے ڈیجیٹلائزیشن آف پاکستان سے حاصل ہونیوالی آمدنی اور ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے پالیسی اور فریم ورک کے حوالے سےتفصیلی اور تعمیری گفتگو ہوئی ۔ واضح رہے کہ زونگ 4 جی نے پاکستان میں ڈیجیٹل جدت طرازی کی قیادت کی ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے 3 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔پاکستان میں 4 جی کنیکٹیویٹی لانے والی پہلی کمپنی ہونے کی وجہ سے، زونگ 4 جی ٹیلی کمونیکشن مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. زونگ فور جی کی پاکستان مین10000 سے زائد آپریشنل 4 جی سیلولر سائٹس اور 9 ملین سے زائد فور جی صارفین ہیں جو کہ کسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین ہیں۔ زونگ فور جی پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک 4جی کے ساتھ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں قابل اعتماد اور ہموارکنیکٹیویٹی کے ساتھ موجود ہے۔پاکستان کے اہم شہروں میں ڈیجیٹلائزیشن میں زونگ فو ر جی دیگر کمپنیوں سے
کہیں آگے ہے۔ زونگ 4 جی ملک میں لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر اپنے مثبت اثر ات مرتب کر رہا ہے اور اس شعبے میں تقسیم اور تعصب کو کم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنانے اور پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کو جدت کی جانب لے جانے پر زونگ فور جی کی کوششوں اور تکنیکی مہارت کو سراہتے ہوئے اسے تسلیم کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان اور ملکی خوشحالی کے سفر میں زونگ فور جی کو ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مکمل حمایت فراہم کرتی رہے گی اور زونگ فور جی کیساتھ مشترکہ مقصد کا یہ سفر جاری رہے گا۔