ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنے یومیہ معمول کی جانب لوٹنے لگے

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی، تاہم ان کی شادی کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں۔شادی کرنے اور دعوتوں سے فارغ ہونے کے بعد اب رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنے یومیہ معمول کی جانب لوٹنے لگے ہیں اور رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا’ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کے بعد پہلا انٹرویو اور فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ با اعتماد اور پرکشش دکھائی دیں۔شوبز میگزین ’جی کیو انڈیا‘ کو شادی کے بعد دیے گئے پہلے انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے حیران کن انکشافات کرنے سمیت اپنے شوہر رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔دپیکا پڈوکون نے نہ صرف میگزین کو انٹرویو دیا، بلکہ انہوں نے میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے درمیان 6 سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور وہ ان سالوں میں مختلف مقامات پر ملتے اور محبت کرتے رہے۔شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر سے گھر چلاتی آ رہی ہیں اور انہیں گھر چلانے اور زندگی گزارنے کا طریقہ معلوم ہے، تاہم اب کچھ تبدیلیاں ضرور آئیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بات کچھ اور تھی اور اب ان کی زندگی اکیلی نہیں بلکہ 2 افراد کی مشترکہ زندگی ہے، اس لیے اب وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں زندگی کو ایک بہتر طریقے سے مل کر گزاریں گے۔تاہم انہوں نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ شادی کے بعد ان کی پروفیشنل زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔نو بیاہتا دلہن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ہدایت کار میگھنا گلزار کی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی آنے والی ایکشن ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…