بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا میں پہلی بار مردوں کے لیے برتھ کنٹرول کریم کی آزمائش

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے لیے مانع حمل کریم کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جو کہ محفوظ اور موثر ثابت ہونے پر دنیا میں اس طرح کی پہلی طبی پیشرفت ہوگی۔ امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس وقت مردوں کے لیے مانع حمل طریقہ کار محدود ہیں۔

مگر محفوظ اور بہت زیادہ محفوظ کریم اس خلا کو بھردے گی جس کی پبلک ہیلتھ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ یہ کریم دن میں ایک بار کمر اور کندھوں پر لگائے جائے گی جو کہ ٹسٹوسیٹرون اور پروجسٹرون مرکب پر مشتمل ہوگی اور یہ جلد کے ذریعے جسم میں جذب ہوگی۔  مانع حمل گولیوں سے دماغ کے کچھ حصے سکڑسکتے ہیں، ریسرچ یہ کریم اسپرم پروڈکشن کو کم کرے گی تاہم جسم پر اس کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ اس کریم کو اب آزمائشی طور پر 420 جوڑوں پر آزمایا جائے گا۔ محققین کا کہنا تھا کہ وہ اس کریم کی تیاری پر 2009 سے کام کررہے ہیں اور اب تک چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق میں ہارمونز کے توازن کو محفوظ پایا گیا۔ مردوں کے لیے باپ بننے کی بہترین عمر کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 200 مردوں پر اسے آزمایا اور کوئی بھی خطرناک اثر سامنے نہیں آیا مگر ہم اب بھی اس کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کریم کا ٹرائل 2022 تک مکمل ہونے کا امکان نہیں اور اس دوران ہزاروں مردوں پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد یہ عام دکانوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…