جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

رال ٹپکنے کے مسئلے پر قابو پانا کیسے ممکن ہے؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا اکثر صبح اٹھنے پر آپ کو تکیہ گیلا ملتا ہے اور اس کی وجہ رال ٹپکنا ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں مگر یہ مقدار بہت زیادہ ہو تو یہ کسی مرض کی علامت یا جسم میں کچھ گڑبڑ کی نشانی ہوسکتی ہے۔ رال کیوں ٹپکتی ہے۔

جب ہم سوتے ہیں تو چہرے کے مسلز بہت زیادہ پرسکون ہوجاتے ہیں، نیند کے دوران بھی تھوک منہ میں جمع ہوتا رہتا ہے جو کہ پرسکون چہرے کے مسلز کی بدولت آہستگی سے اس وقت باہر نکلنے لگتا ہے جب منہ ہلکا سا کھلا ہوا ہو، مگر تکیہ گیلا ہونا کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔ رال کی مقدار زیادہ ہونا کسی اعصابی مرض کی علامت یا ناک بند ہونے کا نتیجہ ہوسکتی ہے، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ ناک کی صفائی رال ٹپکنے کی ایک بنیادی وجہ ناک بند ہونا ہوتی ہے جس کی وج ہسے لوگ نیند کے دوران منہ سے سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں اور یہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، ناک کی صفائی اور اسے کھولنا اس مسئلے سے بچنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اس کے لیے کچھ تیل جیسے یوکلپٹس آئل اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ وکس بھی ناک کو کھولتا ہے۔ سونے کا انداز بدلیں پیٹ کے بل یا پہلو کے بل سونا اس مسئلے کو زیادہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نیند کے دوران تھوک جمع ہوتا ہے جو اس طرح سونے سے منہ سے باہر نکل کر تکیے پر پھیل جاتا ہے، تو سونے کا انداز بدلنا بھی اس سے بچاسکتا ہے اضافی وزن کم کریں اضافی جسمانی وزن نیند کے عمل میں اہم کردار کرتا ہے، اس کے باعث سلیپ اپنیا کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جو کہ خراٹے لینے پر مجبور کرتا ہے جس سے رال ٹپکنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سر اونچا رکھیں۔ کسی زیادہ بلند تکیے پر سر رکھنا بھی اس مسئلے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…