منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی مندی ،سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے زائدڈوب گئے،چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ،انڈیکس میں بدترین کمی

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 13بلائی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے2کھرب41ارب62 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت39.29فیصدکم اور85.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیرکوکاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 39011پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی جبکہ چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے، اسی اثناء غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 39100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہامارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس1335.43پوائنٹس کمی سے 39160.60پوائنٹس پر بندہوا۔سرمایہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں اضافے کے باعث مارکیٹ پر انتہائی برا اثر پڑ ا ہے۔مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،313کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب41ارب62کروڑ44لاکھ36ہزار46روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب25 ارب70 کروڑ 49لاکھ30ہزار581روپے ہوگئی ۔

پیرکومجموعی طور پر16کروڑ43لاکھ71ہزار110شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت10کروڑ64لاکھ18ہزار4200 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پنجاب آئل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت10.49روپے اضافے سے221.49روپے اورواہ نوبل کے حصص کی قیمت7.25روپے اضافے سے321.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت384.00روپے کمی سے8611.00روپے

اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت118.90روپے کمی سے2259.20روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ94ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے کمی سے13.00روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ73لاکھ85ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے کمی سے5.35روپے ہو گئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس619.96پوائنٹس کمی سے18704.08پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2444.73 پوائنٹس کمی سے65944.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس883.35پوائنٹس کمی سے28498.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…