سیالکوٹ (آئی این پی)تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں شوٹنگ کے بہانے بلا کر معروف ماڈل سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پو ر کے علاقہ گوہد پور میں شوٹنگ کے بہانے بلال رؤف نے معروف ماڈل روشان کو کپڑوں کی ماڈلنگ کے بہانے لاہور سے بلایا اور اپنے اسٹوڈیو لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔زیادتی کا شکار ہونے
والی ماڈل روشان نے تھانہ مراد پور پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ روشنا ن کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران زیادتی میری ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔رابطہ کرنے پر چوکی انچارج مرتضی گھمن کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں متاثرہ ماڈل کیساتھ زیادتی ثابت ہو جانے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔