جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر علیمہ باجی کے ذریعے ۔۔۔! پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر ہاوس پنجاب کی دیواریں گرانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کنٹینر پہ تھے تو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی دیواریں توڑی تھیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عادت سے مجبور عمران صاحب کا اب گورنر ہاؤس پنجاب پر حملہ جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جو وزیراعظم کٹوں، مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلائیں اْن کو ملکی تاریخ ، ثقافت اور قومی ورثہ کی اہمیت کا کیا پتہ ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے بجلی اور گیس سستی نہیں ہو گی ۔ سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے روٹی ، نان اور آٹا سستا نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر نہیں ملیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے ڈالر میں کمی ، غیر ملکی قرضے میں کمی اور غیر ملکی زرِ مبادلہ زیادہ نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر علیمہ باجی کے ذریعے آپ کی کی ہوئی منی لانڈرنگ چھْپ نہیں سکتی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب بنی گالہ کے گھر کی دیواریں کب توڑیں گے جو غیر قانونی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر ہاوس پنجاب کی دیواریں گرانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کنٹینر پہ تھے تو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی دیواریں توڑی تھیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عادت سے مجبور عمران صاحب کا اب گورنر ہاؤس پنجاب پر حملہ جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…