اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس کل ( پیر) کو ہوگا ،جس میں اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ
عامر ڈوگر اجلاس میں بریفنگ دیں گے، چیئرمین پی اے سی پر اپوزیشن سے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور چیف وہیپ عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔واضح رہے اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔