فیصل آباد(آن لائن ) ایف آئی اے فیصل آباد کا چھاپہ‘ بوگس ویزوں پر ساؤتھ افریقہ جانے والے 22 مسافر جہاز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لئے‘ گرفتار ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل‘ مقدمہ درج کر لیا گیا‘ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے آج فیصل آباد ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایرلائن فلائی دوبئی کی فلائٹ نمبر FZ-344 کے ذریعے دوبئی کے راستہ ساؤتھ افریقہ جانے والے خاتون سمیت دو افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا‘ دونوں ملزمان
بوگس ویزوں پر ساؤتھ افریقہ جا رہے تھے۔ ملزم فیضان ولد لیاقت علی کا تعلق حسین پورہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد جبکہ اقصیٰ بی بی زوجہ امانیت عزیز کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے اور دونوں کو ساؤتھ افریقہ میں رہائش پذیر انسانی سمگلر اسد شاہ نے بوگس ویزے بنوا کر دیئے جبکہ گرفتار ہونے والی خاتون اقصیٰ بی بی کا خاوند بھی ساؤتھ افریقہ میں ہی رہائش پذیر ہے‘ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔