اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

جڑانوالہ میں لرزہ خیز واقعہ،قاتلوں نے ماں بیٹی کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا،افسوسناک انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

فیصل آباد(آن لائن ) جڑانوالہ نامعلوم سنگدل قاتلوں نے گھر کے کمرے میں سوئی ہوئی ماں بیٹی کو مبینہ تشددو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے گاؤں میں خوف کی فضا برقرار۔پولیس نے شوائد کٹھے کرکے موبائل ڈیٹا کے ذریعے تفتیش شروع کر دی ہے۔ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ پل جھال اقبال ٹاؤن کی رہائشی الفت افضال کی 3سال قبل چک نمبر 353گ ب کے رہائشی اجمل کے ساتھ سرانجام پائی

جس کے بطن سے ایک بیٹی خدیجہ پیدا ہوئی اجمل فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ شب نامعلوم سنگدل قاتلوں نے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں سوئی ہوئی ماں بیٹی الفت بی بی کو مبینہ تشدد و زیادتی کے بعدجبکہ جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے اس کی معصوم بیٹی2سالہ خدیجہ کوبھی گلا دبا کرموت کی نیند سلا دیا ۔ دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پر ایس پی ٹاؤن عمران ملک،ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو ، فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے تحیصل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق فرانزک ٹیم کے ارکان نے موقع سے شواہداور نمونہ جات اکھٹے کرکے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں اور پولیس نے موبائل ڈیٹا کے ذریعہ چھان بین شروع کر دی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے نعشیں گھر آنے پر قیامت صغریٰ کا منظر تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چند افراد کو شک کی بنا پر حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ایس پی عمران ملک کا کہنا ہے کہ اندھے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھوکی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد قاتل پکڑے جائیں گے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی افضال سکنہ اقبال ٹاؤن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 749/18بجرم 302ت پ درج کرکے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…