بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر بڑا جرمانہ ہو گا،18 برس سے کم عمر افراد کے سگریٹ نوشی پر پابندی سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو 200 ریال بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کے سرکاری گزٹ ام القری میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے قوانین و ضوابط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔یہ گزٹ 20 ربیع الاول 1440 کو شائع کیا گیا ہے۔

گزٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 18 برس سے کم افراد گھر یا گھر سے باہر کسی بھی مقام پر سگریٹ نہیں پی سکتے جبکہ 18برس سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔گزٹ میں درج تفصیلات کے مطابق مساجد کے اندر اور اس کے آس پاس، تعلیمی و طبی اداروں، ثقافتی، فلاحی، سماجی اور سپورٹس کے اداروں میں بھی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری فیکٹریوں اور اداروں، محکموں اور اتھارٹیز اور اسی نوعیت کے دیگر مقامات پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔گزٹ میں مزید انتباہ کیا گیا ہے کہ فوڈ پروڈکشن سنٹرز، ریسٹورنٹس اور مشروبات تیار کرنے والے مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی قطعا اجازت نہیں ہو گی۔اسی طرح تمام پبلک ٹرانسپورٹ چاہے وہ سمندری ہوں یا فضائی یا زمینی، ان تمام میں سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپس، آئل ریفائنریز، بینکوں، مالیاتی اداروں، کارخانوں اور فرمز میں بھی سگریٹ نوشی کرنے والے کو جرمانے کی رقم بطور سزا ادا کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ ایسے تمام پبلک مقامات جن کا ذکر چاہے گزٹ میں شامل ممنوعہ مقامات کی فہرست میں نہ بھی آیا ہو، وہاں پر بھی یہ پابندی عائد ہو گی۔  سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو 200 ریال بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ حکومت کے سرکاری گزٹ ام القری میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے قوانین و ضوابط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…