ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

اس چیزکو فوری طورپر گرادیاجائے،وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب کے بارے میں بڑا حکم جاری کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے،وزیراعظم نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میں کسی وزیر کا نام نہیں آنا چاہیے۔ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا۔

دورے کے دوران پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ کا خرچہ پہلے 55لاکھ روپے ماہانہ تھا جو اب کم ہو کر 8لاکھ روپے ہو چکا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔48سے 72گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گا،دیواریں گرا کر جنگلہ لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میں کسی وزیر کا نام نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں پہلے خالصتاً سیاسی بنیادوں پر بنائی جاتی تھیں، نئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بہتر کام کریں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بڑاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں فوری گرا دی جائیں، عام آدمی کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، مہنگائی کم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی جائیں ۔ ہفتہ کو عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس دورا ن وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ عام آدمی کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سو روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 100روزہ کارکردگی اور اب تک کئے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…