لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمدآج شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ چند روز قبل ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ امکان ہے کہ سرفراز آج کریم کلر کی شیروانی مع سرخ کلا زیب تن کریں گے کیونکہ گزشتہ دنوں وہ کراچی کے ایک معروف بوتیک پر اپنا لباس چیک کرتے دیکھے گئے تھے۔ گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹر کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے خوب بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ سرفراز احمد سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فیصلہ آباد میں تھے تاہم ان کی شادی کی تقریبات شروع ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا اور کراچی ڈولفنز کی قیادت محمد سمیع کو سونپ دی گئی۔ محمد سرفراز کو اپنی دلہن کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع شائد نہ ملے کیونکہ ان کا نام زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے سلسلے میں اعلان کردہ سکواڈ میں شامل ہے اور اس کیلئے انہیں جلد ہی لاہور آنا پڑے گا۔ یہ سیریز 22مئی سے شروع ہورہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
پاکستان کا المیہ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا
-
عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیا
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پرواز کے دوران طیارے کی کھڑکی اکھڑ گئی



















































