لاہور۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سردار ذوالفقارعلی کھوسہ کو مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عزت اور احترام دیا ہے، اس لئے وہ اپنے بیٹے کی سیاست کرنے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کریں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے منصوبوں سے بجلی بحران کا جلد خاتمہ ممکن تھا تاہم دھرنوں کی وجہ سے ان کا وقت پر آغاز نہ ہوسکا اس لئے اب ملک میں بجلی کی کمی کی تمام تر ذمہ داری دھرنا سیاست پر عائد ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان منصوبوں کی راہ میں ناصرف رکاوٹیں حائل ہوئیں بلکہ ملک بڑے پیمانے پر مالی فوائد سے بھی محروم ہوا۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل خود حکومت نے ہی شروع کیا تھا، ہماری جانب سے اسے ختم نہیں کیا گیا بلکہ عمران خان نے خود اپنی ٹیم کو روک دیا تھا، وہ ایک مرتبہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کے ہاتھوں پر لگی ہتھکڑی کھول کر انہیں آزاد کریں تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ عمران خان نے لاشوں کے لئے دھرنا سیاست شروع کی تھی، لاشیں نہ ملنے پر اب وہ استعفوں کی سیاست کررہے ہیں۔
ذوالفقارعلی کھوسہ بیٹے کی سیاست کرنے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کریں، پرویز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت میں ایک خاندان میں 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش، ننھی بچی کا شاندار استقبال اور بھرپور جشن منایا...
-
وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، قرضہ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
-
ایک شناختی کارڈ پر سمیں کتنی مل سکتی ہیں؟ پی ٹی اے نے بتا دیا
-
گمنامی کی زندگی گزارنے والی ماضی کی ہیروئن کی اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سے اپیل
-
15 دن کے ویزے پر 33 سال تک جاپان میں رہنے والا شخص گرفتار؛ پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
روزے کب شروع ہوں گے؟ رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
اس سال سب سے سستے نئے آئی فون کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی
-
ویرات کوہلی کی پہلی محبت کون تھی؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
-
پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ کیلیے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا



















































