ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مجھے 19 سال کی عمر میں ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : لیڈی گاگا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل ہراساں کیا جاتا تھا۔32 سالہ گلوکارہ و اداکارہ نے ہولی وڈ رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا مگر ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ کاش انہوں نے اس بارے میں پہلے عوامی سطح پر بات کی ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ

پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا ‘جب میں نے موسیقی کا کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی،اس وقت اس بزنس میں ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول تھا، جب آپ کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا۔لیڈی گاگا کا کہنا تھاایسا ہی ہوتا تھا، تو میری خواہش ہے کہ میں کافی پہلے اس پر آواز اٹھاتی، میں نے بات کی تھی اور نوجوانی میں مجھے ہراساں کیا گیا اور میں نے لوگوں کو بتایا بھی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آواز تو ہراسانی کیخلاف آواز تو بلند کی مگربوائز کلب کلچر حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے روکتا تھا۔ان کے بقول کوئی بھی اپنی طاقت کھونا نہیں چاہتا، تو وہ آپ کو اس لیے تحفظ فراہم نہیں کرتے کہ انہیں ہمدردی ہے بلکہ ایسا ہونے سے ان کی طاقت چھن جاتی تھی، میں توقع کرتی ہوں کہ اس بارے میں خواتین کی آواز ایک جگہ جمع ہوگی اور ہراسانی حملوں اور یکساں معاوضے جیسے معاملات کو اس تحریک میں دیکھا جائے گا۔وہ ماضی میں تسلیم کرچکی ہیں کہ ہراسانی کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…