منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کامہمان خصوصی کون ہوگا؟فیصلہ ہوگیا،دوست ملک کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور/اسلام آباد( این این آئی ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ،وزیر اعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریانے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا برآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ،وزیر اعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریانے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…