جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ڈھاکہ(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعہ سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 64 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔

اور اب وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر کالی آندھی کو سیریز میں وائٹ کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ ویسٹ انڈین ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…