کراچی(این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوار دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے تین کھرب ٹن کے ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا نے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ترقی یافتہ ممالک پاکستان سے ماربل اور گرینائیٹ درامد کر کے اسے اپنے نام سے بین الاقوامی منڈی میں فروخت کر کے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ حکومت اس شعبہ کی سرپرستی کرے تو نہ صرف بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی لائی جا
سکتی ہے ۔ دارو خان اچکزئی نے گزشتہ روز اپنی صدارتی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ما ربل اور گرینائیٹ کی برامد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صرف دس فیصد ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینائیٹ وغیرہ برامد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی خام مال ہوتا ہے جس کی کم قیمت ملتی ہے ملک میں ماربل کے 78 فیصد زخائر صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہیں جبکہ ناقی ماندہ ذخائر فاٹا، بلوچستان اور سندھ میں ہیں۔ جس کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو توجہ دینی ہو گی۔