اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جھانوی کی مدد نہ کرنے پر سوتیلی بہن انشولا کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی شو کافی ود کرن کے ہر سیزن میں بولی وڈ کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کئی رازوں سے پردہ اٹھاتی ہیں۔اس شو پر کئی شخصیات کے بیانات کے بعد تنازعات بھی کھڑے ہوئے، اور ایسا ہی کچھ کافی ود کرن سیزن 6 کی ایک قسط کے دوران ہوگیا۔گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی اس شو کی قسط میں بولی وڈ اداکار ارجن کپور

اور ان کی سوتیلی بہن اداکارہ جھانوی کپور نے ایک ساتھ شرکت کی۔یہ دونوں پہلی مرتبہ کسی شو پر ایک ساتھ موجود تھے۔اس شو پر ارجن کپور اور جھانوی کپور نے اپنی فیملی اور بھائی بہن کے رشتے پر کھل کر بات کی، جبکہ دونوں نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اس شو کے دوران ایک سیگمنٹ ہوا جہاں جھانوی اور ارجن دونوں کو اپنی فیملی میں سے کسی ایک فرد کو فون کرنا تھا، جو کرن جوہر سے بات کرتا۔جس کی کال پہلی اٹھائی جاتی اور جو کرن سے پہلے بات کرتا وہ اس سیگمنٹ کو جیت جاتا۔اس دوران جھانوی کپور نے اپنی سوتیلی بہن انشولا کپور کو کال کی اور درخواست کی کہ وہ کرن جوہر سے بات کریں، تاہم ارجن کپور نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔جس کے بعد انشولا نے ارجن کا ساتھ دیا اور وہ یہ مقابلہ جیت گئے۔البتہ ارجن کپور نے اپنی جیت کا تحفہ شو پر جھانوی کپور کو دے دیا۔بعدازاں جھانوی اس مقابلے کو ہار گئیں، جبکہ انہوں نے انشولا کے کرن جوہر سے بات نہ کرنے پر بھی اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔اس شو کی نشر ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ارجن کپور کی بہن انشولا کپور کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا کسی اور کو بھی انشولا کا جھانوی کی مدد نہ کرنا برا لگا، یا ایسا صرف مجھے ہی محسوس ہوا؟ان کے مطابق کسی کو برا کہنا غلط تو ہے، لیکن مجھے یہ دیکھ کر کافی افسوس ہوا کہ انشولا نے جھانوی کی مدد نہیں کی۔

کسی نے انشولا کو چھوٹے دل والی خاتون کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک فون نے سب بیان کردیا، سری دیوی کے انتقال کہ بعد یہ بھائی بہنوں کا پیار سب ڈرامہ ہے۔ان کے مطابق کافی ود کرن نے ان کے رشتے میں بہت سی باتوں کی وضاحت کردی۔جبکہ انہوں نے کہا کہ انشولا کا دل بیحد خراب ہے۔سوشل میڈیا پر اتنی شدید تنقید کے بعد اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ انشولا نے

ان کی کال کا جواب اس لیے نہیں دیا کہ انہیں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی میں موجود لوگوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، جیسے میری بہن انشولا کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کافی ود کرن پر ایک مذاق چل رہا تھا۔جھانوی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انشولا کو اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ریپ کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔دوسری جانب انشولا کے بھائی اداکار ارجن کپور نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انشولا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صارفین

پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ کافی ود کرن پر ہونے والے ایک مذاق کی وجہ سے انشولا کپور کو اتنے منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، امید ہے آپ کی والدہ یا بہن کو کبھی ایسے وقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، جو اس وقت ہمیں کرنا پڑ رہا ہے۔جس کے بعد شو کے میزبان کرن جوہر نے بھی ارجن کپور کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر صارفین کو اتنی منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیے۔یاد رہے کہ ارجن کپور بھارتی پروڈیوسر بونی کپور کے بڑے بیٹے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…