منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر کی شامت آگئی‘‘ پی ٹی آئی حکومت کا نیشنل ایکشن پلان کا نیا ورژن لانیکا فیصلہ منصوبے کے تحت کیا، کیا کام کئے جائینگے، جانئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سکیورٹی کے اندرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے نئے ورژن اور نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)کی تشکیل نو کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اپنی 100 روزہ کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق دستاویز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان2 کا مقصد جنوری 2015 میں نافذ کیے

جانے والے پہلے وژن میں فرق کو ختم کرنا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہولناک واقعے کے چند روز بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا۔نیشنل ایکشن پلان کی پالیسی میں ملک بھر سے دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کرنا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر وفاقی اور صوبائی حکومت کی سکیورٹی کی کوششوں کو تیز کرنا، دہشتگردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنا اور ریاستی سکیورٹی کو درپیش اندرونی خطرات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی اداروں کو دستیاب وسائل اور صلاحیت کو استعمال کرنا شامل تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کا آنے والا ورژن وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ایک سوچ ہے۔دستاویز کے مطابق وزارت داخلہ کا پلان ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک سائبر سکیورٹی کا ادارہ قائم کریں۔اس کے علاوہ نیکٹا کی تشکیل نو کا مقصد اسے مزید فعال بنانا، سول مسلح فورس کی تعمیری صلاحیت، سیف سٹی منصوبے کو اپ گریڈ کرنا اور ایئرپورٹ اور سرحدوں سے کرنسی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔وزارت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت اور بڑے شہروں میں ای پاسپورٹ اور شام کے اوقات میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر بھی متعارف کرائے جائیں گے۔دستاویز میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاسپورٹ ایپلیکیشن سافٹ ویئر تبدیل کردیا گیا اور 27 نومبر سے یہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی درخواستوں کو پہلے ترجیح دے گا۔اس کے ساتھ دستاویزات میں کہا گیا کہ برطانیہ، سعودی عرب اور چین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…