منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’غیروں کی جنگ ‘‘سے پاکستان کو معاشی اور جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غیروں کی جنگ سے پاکستان کو معاشی اور جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے ،حکومت کا فیصلہ درست سمت میں ہے کہ پرائی جنگ دوبارہ نہیں لڑینگے ،مذہبی ولسانی شدت پسندی کے خاتے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں ،بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز رہے ،

پاکستان کے عوام بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا اچھی طرح جانتے ہیں ،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ،چینی قونصلیٹ سانحہ میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے ہیں ،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ٹھوس شواہدسے بھارت بوکھلاگیا ہے ،بھارت مکروہ اور دہشتگردانہ چہرے کو چھپانے کیلئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے ،کالعدم تنظیموں کی نقل وحمل اور بیرونی فنڈنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محراب پور روانگی کے موقع پر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی قوتیں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں ،بھارت خطے میں امن برباد کرنے کے درپے ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے ،پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے ،امریکہ امن کا خواہ ہے تو خطے میں متوازن پالیسی کو فروغ دے ،انہوں نے کہا کہ غیر متوازن امریکی پالیسیاں امریکہ کے کردار کو مشکو ک اور بھارت کا جانبدار بنارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…