لاہور( این این آئی) پاکستان پوسٹ کی جانب سے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کے موقع پر10روپے مالیت کے یاد گاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کر دیا گیا ۔ٹکٹ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ عوام کے لئے یادگاری ٹکٹ کی بدھ کے روز سے ملک کے تمام بڑے اوراہم پوسٹ آفسزسے فراہمی شروع کر دی گئی ۔