پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کسی ڈسکو میں جائیں۔۔۔پاکپتن کے ایس ایچ او کی خاتون کیساتھ انڈین گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل خاتون ڈی پی او نے دیکھیں تو انسپکٹر کیساتھ پھر کیا کام ہو گیا؟

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن کے تھانہ کلیانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد کی خاتون کیساتھ انڈین گانوں پر ڈانس اور اجے دیوگن کے ڈائیلاگ کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا نوٹس ، ایس ایچ او کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشدایس ایچ او کلیانہ، ضلع پاکپتن تعینات تھےجن کی

دو ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں، پہلی ویڈیو میں وہ ہندی فلموں کے ولن بنے ہیں اوراجے دیوگن کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں کہ ’دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔‘دوسری ویڈیو میں انسپکٹر ارشدایک خاتون کےساتھ انڈین گانے پر کسی منجھے ہوئے ڈانسٹر کی طرح رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ معاملہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری پولیس انسپکٹر ارشد کو معطلکردیا جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ان ویڈیو کے حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر ارشد کا کہنا ہے کہ دونوں ویڈیوز ان کے موبائل میں موجود تھیں جنہیں ان کے بھتیجے نےسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے۔ محکمہ کارروائی اور معطل ہونے کے حوالے سے انسپکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ ڈی پی ماریہ محمود ایک سخت گیر خاتون آفیسر ہیں ، اللہ سے خیر کی امید ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے متعدد افسران کے حوالے اسی قسم کی شکایات سامنے آچکی ہیں اور ان کی اس قسم کی قابل اعتراض حرکات میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔تاہم اس حوالے سے تاحال یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ ایس ایچ او ارشد کے ساتھ ویڈیو میں موجود خاتون کون ہے اور انسپکٹر ارشد کا اس سے کیا تعلق ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…