اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی عشق کے ہاتھوں مجبور، ایک مرتبہ پھر قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی پی ایل میچ کے دوران ایمپائرسے تلخ کلامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر قانون شکنی کرتے دکھائی دیئے اور میچ کے دوران ہی بارش ہونے پر پچ چھوڑ کر اپنی معشوقہ اور بھارتی اداکارہ انوشکاشرماکے پاس پہنچ گئے جس پر وارننگ ملنے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کو دیلی ڈیئرڈیولز کیساتھ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور کرس گیل کریز پر موجود تھے لیکن بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور دونوں بلے باز واپس چلے گئے لیکن اگلے ہی لمحے ویرات کوہلی وی آئی پی باکس کے ساتھ ہی گیلری میں دیکھے گئے جہاں آن کی گرل فرینڈ اور اداکارہ انوشکاشرما بیٹھی تھیں۔ تکنیکی طورپر آخری گیند تک میچ جاری رہتاہے اور بارش کی وجہ سے میچ رک جانا بھی کھلاڑیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ وہ کھلاڑیوں کے لیے مختص جگہ چھوڑ کر لوگوں میں گھل مل جائیں ، یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔کوہلی کو انوشکا کے قریب دیکھ کر شائقین بھی لطف اندوز ہوئے اور ٹی وی سکرینیں بھی جوڑے پر جم گئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…