منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواتین کے مقابلے میں اسکن کینسر سے مرد زیادہ متاثر

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اسکن کینسر سے زیادہ طور پر خواتین متاثر ہوتی ہیں، تاہم برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق اس خیال کو مسترد کرتی ہے۔ جس طرح چند ہفتے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہارٹ اٹیک سے مرد حضرات کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے۔

اسکن کینسر سے خواتین کے مقابلے مرد زیادہ ہلاک ہوتے ہیں۔ امریکا میں ہونے والی ہارٹ اٹیک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا۔ خواتین اس لیے زیادہ ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوتی ہیں کہ انہیں مرد حضرات فوری طور پر طبی امداد دینے اور انہیں ہاتھ لگانے سے کتراتے ہیں۔ اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ وہ میک اپ نہیں کرتے یا پھر وہ سورج کی شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔ ہارٹ اٹیک سے خواتین زیادہ کیوں ہلاک ہوتی ہیں؟ برطانوی اخبار دی ’گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلاسگو میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 30 سال سے ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ نئی تحقیق میں امریکا کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا، تاہم وہاں کے ادارہ صحت کے مطابق امریکا میں بھی خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ متاثر ہونے لگے۔ رپورٹ کے مطابق اسپین، برطانیہ، نیدر لینڈ، بیلجیم، فرانس اور آئرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ 1985 کے بعد خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔ دوتہائی کینسر کیسز ’’بد قسمتی‘‘ سے ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر کا شکار ہو رہے ہیں کہ وہ سن بلاک استعمال نہیں کرتے، یعنی وہ سورج کی خطرناک شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔ ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کے پکے ثبوت نہیں ملے کہ خواتین کے مقابلے مرد کیوں اسکن کینسر کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں، تاہم پتہ چلتا ہے کہ مرد حضرات اپنی حفاظت نہیں کرتے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 18 ممالک کا 30 سالہ ریکارڈ کا جائزہ لیا، جس سے پتہ چلا کہ اب ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر کی وجہ سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 18 ممالک میں گزشتہ 30 سال کے دوران اسکن کینسر کا شکار

ہونے والے مرد حضرات کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں ہر ایک لاکھ کی آبادی پر 6 مرد حضرات اسکن کینسر کا شکار ہوئے، اسی طرح فن لینڈ، آئرلینڈ اور کروشیا جیسے ممالک میں بھی خواتین کے مقابلے مرد اسکن کینسر کا زیادہ شکار ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…