واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کے بعد بیشتر شہروں میں برف کی موٹی تہہ نظر آنے لگی ،امریکی ریاستوں کنساس، وسطی میسوری
جنوبی نیبراسکا اور جنوبی آئیوا میں مزید برف باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ان ریاستوں میں 6 انچ سے لے کر ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔امریکا بھر کے مختلف ایئرپورٹ پر 600پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹس پر پھنس گئی۔