میڈرڈ(این این آئی )ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل سے جبرالٹر کے حوالے سے ہسپانوی پوزیشن ماضی کے مقابلے میں بہت مضبوط ہوئی ہے۔ اسپین ایک ایسی پوزیشن میں آ گیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کر سکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے
بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے بعد سانچیز نے کہا کہ اب اسپین ایک ایسی پوزیشن میں آ گیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل میڈرڈ کبھی اس پوزیشن میں نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 1713 سے جبرالٹر کا علاقہ برطانیہ کے قبضے میں ہے، تاہم اسپین برطانیہ کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔