کراچی (آئی این پی) چین کی معروف پکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تھانگ منگ شنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین میں پاکستانی طلباء کی تعداد 100 سے بڑھ کر 25 ہزار ہو گئی ہے ،چین میں 12 سے زائد پاک سٹڈیز سنٹر کام کررہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے بعد سے چینی شہریوں نے پاکستانی معاشرے میں دلچسپی لینی شروع کی ۔پروفیسر تھانگ نے اتوار کو بین الاقوامی اردو کانفرنس میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی
کے پاک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں اردو سے چینی زبان میں ترجمہ ہونے والے بہت سے ناول کو متعارف کروایا ہے جن میں اداس نسلیں اور خدا کی بستی شامل ہے اس کے علاوہ انہوں نے شاہراہ خوشحالی کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ چین نے معاشی کامیابی کیسے حاصل کی ۔ سی پیک پر کام شروع ہونے کے بعد سے چینی شہریوں نے پاکستانی معاشرے میں دلچسپی لینی شروع کی ۔ چین میں 12 سے زائد پاک سٹڈیز سنٹر کام کررہے ہیں ۔