بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بھارت سے آئے اس سکھ یاتری سے گلے ملنے والی یہ 2 پاکستانی مسلمان خواتین کون ہیں اور ان کا آپس میں دراصل کیا رشتہ ہے؟ ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سےآئے 72سالہ بزرگ سکھ یاتری کو تقسیم ہند کےموقع پر بچھڑی ہوئی دو سگی بہنیں مل گئیں، تینوں بہن بھائی ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات جاری ہیں

جہاں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے ایک سکھ یاتری کی 70 سال بعد اپنی دو سگی بہنوں سے ملاقات ہوئی ہے۔سردار بے انت سنگھ کا خاندان 1947ءمیں تقسیمِ پاکستان کے دوران بچھڑ گیا تھا اور 70 سال سے ان کی بہنیں پاکستان میں ہی مقیم تھیں، بے انت سنگھ کی بہنیں الفت اور معراج بی بی نے اسلام قبول کرلیا تھا بھائی سے ملاقات میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور فرطِ جذبات میں تینوں بہن بھائی گلے لگ کر زار و قطار روتے رہے۔بہنوں نے کہا کہ ہم اپنی والدہ اللہ رکھی سے پوچھتے کہ ہمارا کوئی بھائی نہیں ہے تو وہ ہمیں بتاتی تھیں کہ تمہاری بڑی بہن اور بھائی قیام پاکستان کے وقت بھارت میں رہ گئے تھے، ہمارے بھائی کی اس وقت عمر ڈیڑھ سال تھی، ہمارے اصرار پر ہماری ماں نے بھارت میں رہنے والے اپنے ہمسائے سردار مکھن سنگھ کو خط لکھے جو ہمارے والد کے قریبی دوست تھے اور اپنی تصویریں بھیجیں جس کے جواب میں سردار مکھن سنگھ نے ہمیں بھائی بے انت سنگھ پراچہ کے متعلق بتایا اس طرح ہمارا ڈاک اور ٹیلی فون کے ذریعے اپنے بھائی سے رابطہ ہوگیا۔بھارت سے آئے سردار نرپال سنگھ نے بتایا کہ میں سردار بے انت سنگھ کو بچھڑی ہوئی بہنوں سے ملانے کے لیے پاسپورٹ بنوا کر پاکستان لے کر آیا تو سیکیورٹی والوں نے اس کی بہنوں کو گورودارا جنم استھان میں

داخل نہیں ہونے دیا جس پر میں نے پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاؤلہ کے ذریعے تینوں بھائی بہنوں کو ملایا۔الفت بی بی ضلع شیخوپورہ کے محلہ شیش محل اور معراج بی بی لاہور کے علاقہ شاہدرہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں بہنوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اگر ہمارے بھائی کو پاکستانی شہریت نہیں دی جاسکتی تو کم از کم اس کے ویزا میں ہی توسیع کردی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…