جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

50لاکھ گھر منصوبہ،پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این)تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں چند روز باقی لیکن 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ کے حوالے سے ٹاسک فورس کا ابتدائی کام بھی مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت اپنے ابتدائی 100 دنوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دے رہی ہے اور خاص طور پر 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ پر ٹاسک فورس کا ابتدائی کام مکمل نہ ہوسکا اور نہ ہی منصوبہ کے مالیاتی پروگرام کی حتمی تشکیل ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو 29 نومبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کیلئے اراضی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ گھروں کا منصوبہ حکومتی منشور میں سر فہرست ہے۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو قانونی پیچیدگیوں میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے قرضوں کے حصول میں پیچیدگیاں دور کی جائیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کے حصول کیلئے اداروں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…