کراچی (این این آئی ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سونا63ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا800روپے مہنگا ہو گیا
جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 62 ہزار900روپے سے بڑھ کر63ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح685روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت54ہزار612روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر سستا ہو کر1222ڈالر کا ہو گیا ۔