جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کراچی، چائینیز قونصلیٹ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل، حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اس وقت بھارت میں کیا کر رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی ) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے کے ماسٹر مائنڈ اور بی ایل اے کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کے اس وقت بھارت میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو ہے جو اس وقت بھارت میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)سے ہے اور یہ دہشتگرد ان دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق

حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت عبدالرازق، ازل خان مری عرف سنگت دادا اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم اور ضلع خاران کا رہائشی تھا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی کو پیش کر دی ہے۔ادھر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شوروم پر کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی، چھاپہ وہاں مارا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…