اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا، کھلبلی مچ گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو میرٹ کے برخلاف بھرتی ہونے والوں کو محکمے سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں ٗ

ریلوے کو ترقی دے کر ملکی خسارے کو کم کرسکتے ہیں ٗچار نئی ٹرنیں چلانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے، سابقہ ادوار میں سیاسی اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا ہمیں معلوم ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں وہ ریلوے کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہیں ادارے سے نکالا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کرکے معیشت کو تباہ کیا گیا، ایک طرف ہم یومیہ 6 ارب روپے قرضوں کی اقساط ادا کررہے ہیں تودوسری طرف سرکاری اداروں کی زمینوں پر طاقت ور مافیا نے قبضے کررکھے ہیں، زمینوں کو واگزار کرانے اور میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے نیا نظام لا رہے ہیں جبکہ سرکاری اراضی کو استعمال کر کے آمدن کا ذریعہ بنائیں گے۔کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بنانے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا حملہ سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژکیا جائے، ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ چائنہ کا ماڈل مدینہ کی ریاست کا ماڈل تھا، وسائل کی کمی سے نہیں احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں، چین کی ترقی کاراز غریب کو اوپر اٹھانے میں تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…