اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے آنیوالے خوفناک دہشتگردوں کو ساڑھے پانچ فٹ کی ایک بہادر خاتون پولیس افسر سہائے عزیز نے ہی ٹھکانے لگا دیا، انکا تعلق سندھ کے کس انتہائی بااثر خاندان سےہے؟جانئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں بنایا گیا، یہ خاتون سندھ کے کس انتہائی بااثر خاندان سے تعلق رکھتی ہے؟ تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں بنایا گیا جن کا نام اے ایس پی سہائےعزیز ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خاتون

پولیس افسر سہائی عزیز تالپور دیہی سندھ کی پہلی سی ایس پی ہیں جنہوں نے سخت محنت سے کامیابی حاصل کی۔کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگردوں نے علی الصبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن کی قیادت سندھ پولیس کی خاتون ایس ڈی پی او سہائی عزیز تالپور نے کی۔حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا۔ سہائی عزیز تالپور نے 2015 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سہائی عزیز تالپورسی ایس پی بننے والی دیہی سندھ کی پہلی خاتون ہیں۔ے ایس پی سہائے عزیز نے آج کراچی میں چینی قونصل خانے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے دوران دہشتگردوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا اور انہیں چینی قونصل خانے کی جانب ایک انچ بھی بڑھنے نہ دیا۔ دہشتگرد جیسے ہی چینی قونصل خانے پر حملہ آور ہوئے تو وہاں موجود پولیس کے جوانوں سے ان کا آمنا سامنا ہوا جنہوں نے دہشتگردوں کی ایک نہ چلنے دی ، اسی دوران اطلاع ملنے پر اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز ایس ایچ او

کلفٹن کے ہمراہ نفری لیکر موقع پر پہنچ گئیں ۔ سہائے عزیز نے نہایت چابک دستی کے ساتھ فور ی طور پر نفری کو اہم پوزیشنوں پر تعینات کرتے ہوئے ایس ایچ او کلفٹن کے ہمراہ خود دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اسی دوران رینجرز اور سکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے کارروائی کرتے

ہوئے دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو کہ چینی قونصل جنرل اور سفیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ اس دوران آئی جی سندھ کلیم امام بھی وہاں موجود تھے۔ چینی قونصل جنرل اور وزیراعلیٰ سندھ کو تمام واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اس دوران اے ایس پی کلفٹن

سہائے عزیز کا بھی ذکر سامنے آیا تو وہاں پر موجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور چینی قونصل جنرل نے بھی ان کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین ۔ انہوں نےاے ایس پی سہائے عزیز کو شاباش دی جبکہ اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام بھی بے اختیاراے ایس پی سہائے عزیز کو تھپکی دینے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سہائے عزیز نے کئی کیسوں پر کامیاب تفتیش کر کے ملزمان کو پکڑا ہے۔اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کی بہادری کے صلے میں سندھ پولیس کی جانب سے انہیں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دئیے جانے کا اب اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلاشبہ سہائے عزیز نے جان پر کھیل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بڑی ہزیمت اور شرمندگی سے بچایا ہے۔

کیونکہ اگر دہشتگرد اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے تو پاکستان کی بین الاقوامی طور پر نہایت سبکی ہونی تھی۔ گورنر سندھ نے بھی اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا چینی قونصل خانے پر حملہ دراصل کراچی میں ہونیوالی آئیڈیا ز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ جبکہ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتی فواد چوہدری کا بھی کہنا ہے کہ پاک چین دوستی سے خائف ممالک کی جانب سے اس کارروائی میں ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…