منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی قابل فخر بیٹی جس نے دہشتگردوں کو چینی قونصل خانے میں قدم نہ رکھنے دیا یہ کون ہے کہ جس کے سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نشست چھوڑ کر احتراماََ کھڑا ہونا پڑ گیا، آئی جی سندھ بھی تھپکی دینے پر مجبور ہو گئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی شیر دل بیٹی اےایس پی سہائے عزیز چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ گئی، چینی قونصل جنرل کی بریفنگ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھڑے ہو کر قوم کی قابل فخر بیٹی کو شاباش دی، آئی جی سندھ بھی بے اختیار تھپکی دینے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے 9بجے چینی قونصل خانے

پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔ اس دوران سندھ پولیس کے سرفروش اہلکاروں نے فوری طور پر دہشتگردوں کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا فیصلہ کیا اور ان کے مذموم مقاصد کی راہ میں ڈٹ گئے۔ دہشتگردوں نے اس دوران پولیس اہلکاروں پر گرنیڈ پھینکنا شروع کر دئیے اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے اہلکاروں نے مقابلہ کرتے ہوئے فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور خبر ملتے ہی اےایس پی سہائے عزیز فوری طور پر اپنے ساتھ نفری کو لیکر چینی قونصل خانے پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر پوزیشنز سنبھال لیں۔ سہائے عزیز کی فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچنے اور علاقے کا فوری طور پر گھیرائو کرنے سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔ چینی قونصل جنرل کو تمام معاملے سے متعلق جب بریفنگ دی جا رہی تھی تو اس دوران جب اے ایس پی سہائے عزیز کا ذکر آیا تو وہاں پر موجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور چینی قونصل جنرل نے بھی ان کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین ۔ انہوں نے اےایس پی سہائے عزیز کو شاباش دی جبکہ اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام بھی بے اختیاراے ایس پی سہائے عزیز کو تھپکی دینے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سہائے عزیز نے کئی کیسوں پر کامیاب تفتیش کر کے ملزمان کو پکڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…