لاہور(آئی این پی) محکمہ ریلوے کا لاہور ڈویژن میں 1469 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ،لاہور ڈویژن میں خالی گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کی خالی آسامیاں پر کی جائیں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق گینگ مین، کمرشل گروپ سٹوڈنٹ، معاون، آل معاون، کمرشل کلرک،
سگنل معاون، کلینر سی اینڈ ڈبلیو، ٹرین لائٹنگ معاون، گیٹ کیپر، چوکیدار، ڈرائیور، باکس پورٹر، گیٹ مین، پینٹر سمیت دیگر خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ گینگ مین کی 827، آل معاون میں 120، معاون میں 112، کمرشل گروپ سٹوڈنٹ میں 91 اور کلینر سی اینڈ ڈبلیو میں 49 سیٹوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے گیٹ کیپر 34، ٹی سی آرمیں 28، کمرشک کلرک میں 22، سگنل معاون میں 22، گیٹ مین میں 21 اور ٹرین لائٹنگ معاون میں 11 خالی آسامیاں پر کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں اشتہاربھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 58 فیصد اوپن کوٹہ، حاضرسروس یا فوت شدہ ریلوے ملازمین کیبچوں کا 20 فیصد کوٹہ، جبکہ اقلیت کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ریلوے لاہور ڈویژن میں شامل ضلع لاہور، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ، چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے امیدوار 10 دسمبر تک مذکورہ آسامیوں کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔